وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، جس میں ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یکجا ہو کر کام کرتی رہیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گی۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے مشکل حالات میں بھی حکومت کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزرا رانا ثناء اللّٰہ، طارق بشیر چیمہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک اور معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
Comments are closed.