وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کے چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تین پاکستانی اسپتالوں کے لیے رقوم کے اجراء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈور کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان گڈز آئٹمز کی تجارت کا معاہدہ منظوری کے لیے پیش ہوگا۔
کابینہ کے ایجنڈے میں ای سی سی کے 20 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔
لیجسلیٹو کیسز پر کابینہ کمیٹی کے 20 جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
Comments are closed.