وزیراعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ سے امریکا جانے کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جمعہ کی شب ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔
شہباز شریف آج لندن سے نیو یارک پہنچیں گے، جہاں وہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم استقبال کریں گے، واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر مسعود خان و دیگر حکام وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
Comments are closed.