بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چار کرداروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چار کرداروں کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ارکان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی،  ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللّٰہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان شامل تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بد عنوان عناصر کو بے نقاب کیا۔

 وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ  ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمارے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.