سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے کامیاب ہونے والے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کے الیکشن نے کٹھ پتلی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوگی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 26 مارچ سے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا گیا ہے، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد جائیں گے، حکومت کا خاتمہ کریں گے۔
Comments are closed.