پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم افراتفری مچانے والے وزراء سے خوش ہوتے ہیں، کشمیریوں نے وفاقی وزیر کو جوتے دکھائے۔
حیدرآباد میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم اور ہمارے لیڈر سیاسی گفتگو کرتے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے، آپ مہنگائی اور بجلی کی بات نہیں کرتے، انہوں نے مہنگائی اور افراتفری بڑھائی ہے، پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ آپ نے جس کلچر کی بنیاد رکھی ہے، یہ آپ کو ہلاکر رکھ دے گا۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم ان کے پیر و مرشد پرویز مشرف سے لڑ کر آئے ہیں، یہ کیا چیز ہیں۔
Comments are closed.