بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم اتوار کو عوام کے سوالوں کا جواب دیں گے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان اتوار 4 اپریل کو عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے اتوار کے شیڈول سے متعلق بتایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان انشا اللّٰہ اس اتوار کو سہ پہر 3 تا ساڑھے 4 بجے عوام کے سوالوں کا جواب دیں گے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان ’آپ کا وزیراعظم‘ کے عنوان سے عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرکاری چینل سے یہ نشریات براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.