بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعطم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی۔

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 اعشاریہ07، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 61 پیسے اور مٹی کا تیل 10 اروپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

وزیراعظم نے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

عمران خان نے اس قبل ایک اجلاس کے دوران عوام پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کےلیے آؤٹ آف آفس حل نکالنے کی تجویز مانگ لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.