جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

وزارت خزانہ گیس سیکٹر کا قرضہ کس اسکیم کے تحت کم کرے گی؟

وزارت خزانہ نے ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے ڈیوڈنڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈنڈ کی مد میں 260 ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔

پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمے بھی 210 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد جبکہ جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے رقم گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے استمال کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.