ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے مذاکرات جمعے کی شب نہ ہوسکے

وزارت خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام کے مذاکرات جمعے کی شب نہ ہو سکے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دونوں اطراف نے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کے لیے وقفہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں اطراف نے اسٹیٹ بینک سے متعلق ایم ای ایف پی نکات پر مذاکرات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پر عملدر آمد کر دیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.