بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت خارجہ میں اجلاس، اہم امور پر تفصیلی مشاورت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ میں اجلاس کے دوران کیا، جس میں کورونا وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ کورونا وبا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے ان مضمرات کا مقابلہ کرنا بڑا چیلنج ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم اپنی خصوصی توجہ جغرافیائی معاشی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں، خطے میں دیرپا، مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے، ترکی کی میزبانی میں افغانستان کے معاملے پر سہ فریقی اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغان قیادت میں افغانوں کو قابلِ قبول وسیع اور جامع سیاسی مذاکرات کے حامی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانےکے لیے آگے آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.