بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت خارجہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر برہم

وزارت خارجہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر برہم ہوگئی۔

وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو افسر زبردستی جنرل سیکریٹری کے کمرے میں داخل ہوئے، انتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر بھی بنوائی گئیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یو این جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔

جس کے بعد  چیف سیکریٹری سندھ نے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ ایس ایس یو اور اسپیشل برانچ سے متعلق وزارت خارجہ کے تحفظات پر رپورٹ بنائی جائے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ صورت حال سے متعلق ابتدائی تحقیقات کرکے معلومات فراہم کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.