بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قمبر: وزیراعلیٰ کے دورے پر متاثرین سے صفائی کروانے کا الزام

قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیلاب متاثرین سے صفائی کروائی گئی اور جھاڑو بھی لگوائی گئی۔

قمبر میں ریلیف کیمپ کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیلاب متاثرین سے صفائی اور جھاڑو لگوائی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جیکب آباد کا سیلابی پانی منچھر جھیل سے دریا میں جائے گا، حکومت میں ہوتے ہوئے ہمیں سب کو دیکھنا ہے۔

 سیلاب سے متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر صفائی اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نےصفائی کرنے کی شرط پر راشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قمبر عمران سومرو کا کہنا ہے کہ کسی سیلاب متاثرین کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ شخص سے صفائی کا کام لینا ثابت ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.