پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

وزارت اور ایم پی اے کی سیٹ سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے وزارت اور اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد ورک نے کہا کہ جس روز استعفیٰ دینےکی باری آئی مجھےصف اول میں کھڑا پائیں گے، اپنی وزارت اور  ایم پی اے کی سیٹ سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔

خرم شہزاد ورک نے کہا کہ میرے شہر کے لوگوں نے دہائیوں سے مسلط خاندانی سیاست کو اکھاڑ  پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک موقع ملا اپنے فرائض ادا کرتا رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.