پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

امریکا: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا

دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں اتوار کی رات کو پھٹ پڑا، یہ آتش فشاں امریکی ریاست ہوائی کے ماؤنا لووا پہاڑوں میں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق لاوے کا آتشگیر مادہ پہاڑی علاقے میں ہی ہے اور نشیب میں موجود آبادیوں کے لیے خطرہ نہیں۔

لیکن جیولوجیکل سروس کا کہنا ہے کہ فی الوقت لاوا ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا بہاؤ تبدیل ہوسکتا ہے۔

خطرے کے پیش نظر آتش فشاں الرٹ کو ایڈوائزری سے انتباہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آتش فشاں کے علاقے میں پچھلے دو گھنٹے کے دوران 2.5 سے زائد شدت کے متعدد زلزلے بھی آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤنا لووا میں آخری بار 1984 کے مارچ اور اپریل میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.