وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی، وزارتوں کو اپنے سہ ماہی اور سالانہ اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کی زیر صدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر، آبی وسائل ڈویژن، ریلوے ڈویژن نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔
اعلامیہ کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن اور ہیلتھ ڈویژن نے بھی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کردیں، وزیر اعظم اور متعلقہ وزراء کے مابین پرفارمنس معاہدوں کے تحت رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق جائزہ کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران شامل ہیں۔
جائزہ کمیٹی میں کابینہ ڈویژن، فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی اور داخلی مالی معاملات، پی ایس ڈی پی کے تحت اہم اقدامات دیکھے جائیں گے۔
Comments are closed.