1992ء کے ورلڈ کپ کے فائنل کی وسیم اکرم کی ناقابلِ شکست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آج سے 29 سال قبل پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈ کپ ٹائٹل عمران خان کی کپتانی میں اپنے نام کیا تھا۔
اس تاریخی دن کو منانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کی خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو 1992ء کے فائنل کی ہے جس میں سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ناقابلِ شکست پرفارمنس دی تھی۔
وسیم اکرم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 49 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں لی تھیں جبکہ فائنل میں ایک موقع ایسا بھی آیا کہ جب وسیم اکرم ہیٹ ٹرک کرنے والے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔
Comments are closed.