بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ 1992، رمیز راجہ کی عمران خان کیساتھ ٹریننگ کی تصویر مقبول

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو 1992ء کے ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رمیز راجہ سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ماضی کے اُن دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی جب وہ ہاکی کے کھلاڑی تھے۔

رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم نے 92 ورلڈ کپ کے ٹریننگ سیشن میں میلبورن گراؤنڈ میں کپتان عمران خان کی سربراہی میں 5 راؤنڈ لگائے تھے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سابق کرکٹر وقار یونس اوروسیم اکرم کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.