پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھی کارکردگی سے اعتماد ملا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ میچز سے پرفارم نہیں کررہا تھا، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد برقرار رکھا۔
حیدر علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی پوری تیاری ہے مڈل آڈر کو لیکر چلوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو نواز وکٹ پر موجود تھے، اللّٰہ کا شکر ہے نواز کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی اور ہدف حاصل کیا۔
یاد رہے کہ سہہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف حیدر علی نے 15 بولز پر 31 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.