
ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پیٹ کمنز نے کہا کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا ہے۔
پیٹ کمنز نے بتایا کہ کیمرون گرین اور ایلکس کیری کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔
دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔
Comments are closed.