انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے جرائم کے اعداد و شمار پر شہروں کی درجہ بندی جاری کردی ہے، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 115 واں نمبر ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کی درجہ بندی بہتر کر دی، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کی جانب سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ۔
کراچی کا موجود کرائم انڈیکس 53 اعشاریہ 70 ہے اور فہرست میں 115 ویں نمبر ہے،2014 ءکے کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا اور سال 2020 ءمیں کراچی 103 نمبر پر تھا۔
کرائم انڈیکس میں پہلے نمبر پر وینوزیلا کا شہر کاراکاس ہے، افغانستان کا شہر کابل فہرست میں 14ویں نمبر پر ہے، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 43 ویں ، امریکی شہر ہیوسٹن 52 ویں نمبر پر ہے، بھارتی شہر دہلی 82 ویں، واشنگٹن ڈی سی 88 ویں نمبر پر ہے، فرانس کے شہر نانٹس 105 اور بنگلور کا 108 واں نمبر ہے۔
Comments are closed.