بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

ورلڈکپ میں شرکت کیلئےقومی کرکٹ اسکواڈ دبئی روانہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگیاْ

پاکستان ٹیم دبئی میں کچھ دیر قیام کے بعد بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوگی۔

ٹیم آج شام بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلےگی۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو بھارت روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے بھارتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھارت سے ورلڈ کپ گھر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، یہی کھلاڑی میچ جتوائیں گے تو ون سائیڈڈ جتوائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.