بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

امام الحق والدین کی دعاوٗں کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ  میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے انشاء اللّٰہ ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.