بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل کی وکٹ کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا، انہوں نے صرف 11 رنز بنائے تھے۔ 

اس کے بعد کپتان کین ولیم سن کیریز پر آئے اور چھاگئے، انہوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی لیکن پھر اس کے بعد آسٹریلوی بولرز کی درگت بنادی۔ 

کین 48 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 چوکے اور 3 فلک بوس چھکے لگائے۔ 

مارٹن گپٹل نے ٹیم کے ٹوٹل میں 28 رنز کے ساتھ، گلین فلپس نے 18 اور جمی نیشم نے 8 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

نیوزی لینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیے اور 3 اہم وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے علاوہ ایڈم زیمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ 

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیاب رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.