لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی رائفل گرگئی۔
دوسرے بی ایس ایف اہلکار نے زمین سے رائفل اٹھا کر ساتھی اہلکار کو پکڑائی۔
پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پر موجود تھی۔
رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
Comments are closed.