بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

یوم آزادی پاکستان، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے تحت تقریبات

پاکستان کا 76واں جشن آزادی اے ایس ایف ہیڈ کواررٹرز سمیت تمام یونٹس میں جوش و جزبہ اور نہایت عقیدت و احترم سے منایا گیا۔ 

دن کا آغاز بعد نماز فجر مسجدوں میں قرآن خوانی سے ہوا، ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلال امتیاز ( ملٹری) نے مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ 

ڈی جی اے ایس ایف کی طرف سے جاری پیغام میں تقاریب میں موجود افسران و عہدیداران کوآزادی کی اہمیت اور اس کے حصول کے لیے مسلمانان برصغیر کی لازوال قربانیوں کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا اور زور دیا گیا کہ آزادی کی اس نعمت کی قدر کریں اور اپنا کام محنت، ایمانداری، دیانت داری اور جذبہ حب الوطنی سے سر انجام دیں ۔ 

ڈی جی اے ایس ایف نے اس دن کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا از سر نو اعادہ کیا کہ پاکستان کی بقا ، سالمیت اور دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ 

اے ایس ایف نے یک جہتی کے اظہار اور فروغ کے لئے14 اگست کو ایئرپورٹس سے سفر کرنے والے بچوں میں قومی پرچم ، مٹھائیاں ، بیگ اور آزادی اسٹکرز بھی تقسیم کئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.