منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

چھوٹے صوبے سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب احسن اقدام ہے، چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن

پاکستان کےنگران وزیر اعظم منتخب ہونے پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے  مبارکباد دی ہے۔

 چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ملک کے چھوٹے صوبے سے نگراں وزیراعظم کے انتخاب کو ایک انتہائی احسن اقدام قرار دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے دانشور سیاستدان ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو نہایت احسن طریقے سے سر انجام دائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری محمد علی لوہسر، چوہدری محمد حسن لوہسر اور چوہدری محمد حسین لوہسر نے بھی نگراں وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کو اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.