یوم آزادی پر لاہور کے واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی تو لوگوں کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
رینجرز یونی فارم میں ملبوس بچوں کی پریڈ بھی توجہ کا مرکز رہی، قومی پرچم تھامے پرجوش لوگ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، حسب معمول پریڈ کا آغاز خواتین رینجرز کی بھرپور انٹری سے ہوا۔
شہریوں کی بڑی تعداد کا بھرپور جوش و ولولہ، نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے ماحول کو اور بھی گرماتے رہے۔
پریڈ دیکھنے کےلیے آئے شہریوں نے بڑا سبز ہلالی پرچم تھام رکھا تھا، رینجرز کے یونیفارم میں ملبوس ننھے بچوں کی پریڈ بھی حاضرین کے جذبے کو بڑھاتی رہی۔
رینجرز کے چاق و چوبند دستے کا جارحانہ انداز دیکھنے میں آیا، رینجرز کے جوانوں نے روایتی انداز میں قومی پرچم اتارا تو سماں بندھ گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر جہاں پاکستانی پرچم کا رنگ نمایاں رہا وہیں مختلف صوبوں کے رنگ بھی نظر آئے۔
Comments are closed.