واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے چند آپشنز متعارف کروائے ہیں۔
اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس فیچر کے تحت آپ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کر کے تصاویر کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
Comments are closed.