کراچی میں واٹر بورڈ کی کارروائی کے دوران لاکھوں گیلن پانی چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں کارروائی کے دوران 72 انچ اور 48 انچ کا کنکشن پکڑا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ واٹر مافیا مین لائن سے پانی چوری کر کے صنعتی اور دیگر علاقوں میں بیچتا تھا، پانی چوری کرکے زیر زمین نیٹ ورک سے انڈسٹریل ایریاز کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
حکام واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ ہیوی مشینری، پانی کی موٹر اور ہیوی پمپ ضبط کر لیے گئے ہیں۔
Comments are closed.