بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واؤڈا کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت چھپانے پر فیصل واؤڈا کے خلاف نااہلی کیس کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے جسٹس عامر فاروق کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کی۔

شہری نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے سنگل بنچ کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کر رکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے 2 دن انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوئیں، تاہم ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

سنگل بنچ نے فیصل واؤڈا کو بطور رکنِ اسمبلی مستعفی ہونے کےباعث نااہل قرار نہیں دیا تھا۔

عدالت نے بیانِ حلفی کو بظاہر جھوٹا قرار دیتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا 2018ء الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے، انہوں نے 2018ء میں نامزدگی فارم جمع کراتے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، سنگل بنچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کر کے فیصل واؤڈا کو نااہل کیا جائے، فیصل واؤڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.