بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا خیال تھا کہ میں بورڈ (میٹرک) کے امتحان پاس نہیں کر پاؤں گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران مہندرا سنگھ دھونی سے ایک بچی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسکول میں آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا۔
مہندرا سنگھ دھونی نے بچی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اوسط درجے کا طالب علم تھا، اس لیے میرے والےکہتے تھے میں میٹرک نہیں کر پاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ساتویں جماعت سے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جس وجہ سے اسکول میں حاضری کم ہونے لگی۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں، میں نے66 فیصد نمبر حاصل کیے تھے جبکہ انٹر میں میرے مارکس56 سے 57 فیصد کے درمیان تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خوش ہوا تھا، میرے پاس ہونے پر میرے والد بھی بہت خوش ہوئے تھے۔
Comments are closed.