امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ رفتارکی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے بجلی کی تار گرا دیے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے، موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
دوسری جانب میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا طوفان آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں طوفان سے سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میکسیکو شہر میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
Comments are closed.