بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کا یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ ہے جس نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیرِ صدارت پارٹی کے سینیٹرز کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔

اس اجلاس میں مریم نواز کی لیگی سینیٹرز سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو ایوانِ بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سینیٹ الیکشن کے لیے پارٹی کا فوکل پرسن نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام لیگی سینیٹرز کو 12 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کے اجلاس میں غیر حاضر سینیٹرز کا بھی قیادت کے ساتھ رابطہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے 4 سینیٹرز اس مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

اجلاس میں سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن لیڈر کی پیشکش پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار کے نام پر غور ہوگا۔

سینیٹرز نے اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سے مبینہ فون کالز موصول ہونے کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.