گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ لینے کے لیے عدالت کو گمراہ کیا۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔
Comments are closed.