وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوٹ چھاپ چھاپ کر سات ارب روپے کا قرضہ لیا، ن لیگ کے آخری دور میں معیشت کو مصنوعی طریقے سے سنبھالا دیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کے باوجود 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کریں گے، معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہے جہاں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔
Comments are closed.