اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ، نائب صدر حمزہ شہباز اور ویڈیو لنک کے ذریعے مریم نواز نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں ن لیگ پنجاب کے سیکریٹری جنرل اویس لغاری نے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
اپنے خطاب میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ جلد اپنی تنظیم سازی مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی طاقت کا درست استعمال کرنا آنا چاہیے، نواز شریف نے 5 اعشاریہ 8 فیصدکی شرح دےکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ 2017 میں پاکستان کی ترقی کا سفر ایک بار پھر روک دیا گیا، ہمارا شاندار ماضی ہماری گواہی دیتا ہے، انشا اللّٰہ ہمارا مستقبل بھی روشن ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ بڑھ گیا ہے، لیکن قوم کو کفایت شعاری کا درس دیا جاتا ہے۔
Comments are closed.