ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ عام آدمی کارزلٹ آنے تک ن لیگ آگے تھی، رزلٹ رکنے کے بعد ووٹ چور آگے ہو گئے۔
مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی 2021ء درحقیقت 2018ء کا ری پلے تھا، عام آدمی کے ووٹ کو روند کر مسلط ہونے والے صرف ووٹ چور ہوتے ہیں، زبردستی مسلط کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو عام آدمی ووٹ نہیں دیتے، عوام مہنگائی کا طوفان، معاشی تباہی، روزگار چھیننے والوں کو ووٹ نہیں دیتے۔
انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوادصاحب جس کا غیر متزلزل اعتماد روز متزلزل ہوتا ہو اسے ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، عام آدمی اپنا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری پر ’غیرمتزلزل اعتماد‘ ہے، عمران صاحب کا آر ٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر ’غیرمتزلزل اعتماد‘ ہے۔
Comments are closed.