بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ، پی ٹی آئی تصادم شیریں مزاری کا واقعے سے متعلق لاعلمی کا اظہار

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہونے والے واقعے سے لاعلم نکلیں۔

شیریں مزاری سے میڈیا نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ لاجز کے باہر ن لیگ کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے اس پر وہ کیا کہیں گی۔

وفاقی وزیر نے اس کا جواب دیتے ہوئے واقعے سے متعلق  لاعلمی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.