نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے بجلی کے صارفین پر 84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری اور نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔
نیپرا کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل نیپرا کی جانب سے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
Comments are closed.