بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے بجلی 3 روپے21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی 3 روپے21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، جس سے بجلی صارفین پر 93 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ قسطوں کی صورت میں 4 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

اس اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.