نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔
نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
نیپالی ایئر پورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے، جن میں 10 غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق نیپالی طیارے میں موجود غیر ملکی باشندوں میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے جبکہ آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹینا کا ایک ایک باشندہ شامل تھا۔
نیپالی وزیرِ اعظم نے طیارے کے حادثے کے بعد کابینہ کاہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔
Comments are closed.