بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

نیٹ فلکس کی امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاسورڈ شیئرنگ پر پابندی

اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاسورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی۔

نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے۔

نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔

ای میلز میں نیٹ فلکس نے بتایا کہ ایک اکاؤنٹ صرف ایک گھر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

کمپنی نے تخمینہ لگایا تھا کہ 10 کروڑ سے زائد گھرانوں نے اپنے پاسورڈز دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ہیں۔

مارچ کے اختتام تک نیٹ فلکس کی فیس بھرنے والے صارفین کی تعداد عالمی سطح پر 23 کروڑ 25 لاکھ تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.