بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیو کراچی اور بلدیہ میں حادثات، 1 جاں بحق، 4 زخمی

کراچی کے علاقوں نیو کراچی اور بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ1 ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق…

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں ماں 45 سالہ ورشہ، بیٹا 28 سالہ اکشے، بیٹیاں 22 سالہ راجتری اور 24 سالہ کرشمہ شامل ہیں، زخمیوں میں اکشے کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں نالہ اسٹاپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.