وزیراعظم شہبازشریف سےورلڈبینک گروپ کےصدر ڈیوڈ مالپاس نے ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بنیادی ڈھانچے، زراعت اور معاشی شرح نمو کے لیے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی شراکت داری کو سراہا، شہباز شریف نے عالمی بینک کے صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اضافی مالی وسائل کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کے لیے 372 ملین ڈالر فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق صدر عالمی بینک نے سیلاب کے باعث نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو عالمی برادری کے مشترکہ تعاون سے تعمیرنو پر توجہ دینی چاہیے۔
ڈیوڈ مالپاس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان میں تعمیرنو، بحالی کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر عالمی بینک نے سیلاب امدادی سرگرمیوں کے لیے پاکستان کو مزید 850 ملین ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا۔
Comments are closed.