بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے آج آرام کیا

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج آرام کیا۔ جبکہ گرین شرٹس کے دیگر کھلاڑیوں نے آج دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ کی۔

جمعے کو پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں نے دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، سرفراز احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، حیدر علی اور عثمان قادر نے پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نےافغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لینے والی پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں نے آرام کیا جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹریننگ میں شرکت نہیں کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.