انگلینڈ میں قرنطینہ کے نئے قوانین کے بعد انگلینڈ کے کچھ کرکٹرز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قرنطینہ کے نئے قوانین کے بعد انگلینڈ کے کچھ کرکٹرز کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ مس کرنے کا امکان ہے۔
قرنطینہ کے نئے قوانین انڈیا سے لوٹنے والے برٹش پاسپورٹ والوں کے لئے بنائے گئے ہیں، بھارت سے واپس آنے والوں کو انگلینڈ میں 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 جون کو شروع ہونا ہے۔
بھارت میں لیگ کھیلنے والے کرکٹرز پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ فائنل کھیلنے والے برطانوی کرکٹرز دوسرا ٹیسٹ بھی مس کرسکتے ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو فرنچائزز کی خواہش تک لیگ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی بئیرسٹو، جوز بٹلر، کرس ووکس ، سیم کیورن اور معین علی کے ٹیسٹ مس کرنے کا امکان ہے ۔
Comments are closed.