im bold the smile on your face lets me know that everybody wants love everybody wants to be loved free online dating boston download hello vietnam does adult friend finder work iligan philippines grils date for free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، چارٹرڈ طیارہ تو کل آئے گا یہاں منٹ منٹ میں چیزیں بدل جاتی ہیں۔

عامر سہیل نے مزید کہا کہ ہمیں آئی سی سی سے براہ راست دو ٹوک بات کرنی ہوگی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے بات میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ  یہ سوچ کر میں اور زیادہ افسردہ ہورہا ہوں کہ ہمارے فینز کتنے اپ سیٹ ہوں گے۔

حسن علی نے کہا کہ دنیا سے میں یہی کہوں گا کہ ہمارا ملک کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔

حسن علی نے کہا کہ فینز سے یہی کہوں گا کہ ہم ان کی افسردگی کو خوشیوں میں بدلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.