نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران وائٹ بال سیریز کےلیے مشاورت جاری ہے، جس میں افغانستان سیریز میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کم از کم 3 سینئرز کی واپسی کا امکان ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں تمام سینئرز کی واپسی ہوسکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آل راؤنڈر عماد وسیم کی جگہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
افغانستان سیریز میں شامل وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان، نوجوان بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب میں سے کسی ایک کھلاڑی جگہ برقرار رہ سکے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی۔
Comments are closed.