جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

بحرین کا عراقی ناظم الامور کو طلب کرکے سخت احتجاج

بحرین نے عراق کے ناظم الامور کو مبینہ طور پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے الزام میں طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔

بحرین کے قومی رابطہ کار مرکز کے ترجمان محمد عیسیٰ العباسی نے کہا کہ مستقل سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کے داخلی سیاسی امور میں مداخلت کی وجہ سے عراقی سفیر کو طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی سفیر معید عبدالرحمان کی طلبی دونوں ملکوں کے مابین کسی کاروباری معاملے سے متعلق نہیں تھی۔

بحرینی ترجمان نے عراق کی وزارت خارجہ کی طرف سے سفیر معید عبدالرحمان کو واپس بغداد بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

نئی دہلیبھارتی حکومت نے ایرانی وزیر خارجہ محمد…

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ بحرین نے عراق کے سفارتکاروں کی سرزنش کی ہو۔

اپریل 2019 میں بحرین کی وزارت خارجہ نے عراق کے رہنما مقتدیٰ الصدر کے بیان پر مانامہ میں تعینات عراقی ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔

دسمبر 2018 کے دوران بحرین کے عراقی سفارتخانے کے نائب ناظم الامور نہاد رجب عسکر کو بحرینی وزارت خارجہ نے طلب کیا تھا۔

یہ طلبی اس لیے ہوئی تھی کہ عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے ایک ایسی تحریک کے رہنما سے ملاقات کی تھی جسے مناما 2014 میں دہشتگرد گروپ قرار دے چکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.